ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش کانگریس میں 3 نائب صدور سمیت 69 نئے عہدیداروں کی تقرری

اتر پردیش کانگریس میں 3 نائب صدور سمیت 69 نئے عہدیداروں کی تقرری

Wed, 31 Mar 2021 00:05:30    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے اترپردیش یونٹ کی توسیع کرتے ہوئے تین نائب صدور سمیت مجموعی طور پر 69 نئے عہدیداروں کی تقرری کی ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے منگل کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے ان ناموں کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی یونٹ کے لئے تین نائب صدور، 13 جنرل سکریٹریز اور 53 سکریٹریز مقرر کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینئر لیڈر وشو وجے سنگھ، گیادین انوراگی، اور دیپک کمار کو نائب صدر بنایا گیا ہے جبکہ سنجیو شرما، پشپیندر سنگھ، راہل رچھاریا، انشو تیواری، سشیل پاسی، پھول کنور، شیام سندر اپادھیائے، شیو پانڈے، دھریندر پرتاپ دھیرو، دیوپندر پرتاپ سنگھ، تربھون نارائن مشرا، مانندر مشرا اور کمد گنگوار کو جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔

کانگریس نے اترپردیش یونٹ کے لئے جو 53 سکریٹری مقرر کئے ہیں ان میں مہندر تیاگی، شمیم اجھاری، راجندر اوانا، سندیپ ورما گجر، گورو بھاٹی، اجیت دولا، ویر سنگھ چودھری، سکھراج چودھری، ارشد علی گڈو، انوپ ورما سونی، اجے سارسوت سونی،ابھیشیک سنگھ پٹیل، امبریش گور، وشن والمیکی، آشوتوش دکشت، وجے مشرا، منی رام کشواہا، جے پی پال، سنجے تیواری، منوٹ پٹیل، فروز خان، شاہنواز اعظمی، درگ وجے سنگھ، چندر شیکھر مشرا، دھرمیندر چودھری، راگھویندر سنگھ، وسیم انصاری، راجن دوبے، مکندتیواری، وجے پاسی، راہل ترپاٹھی، رام کشن پٹیل، سداشیو یادو، انیس خان، کرم راج یادو، سنتوش کٹائی،سچدانند پانڈے، امریندر مل، منسعود انصاری، جنک کشواہا، رام اودھ یادو، شمشاد احمد، سنیل پاٹھک، انکت دھنوک، نسیم خان، کملیش اوجھا، گووند اہیروار، جے کرن ورما، اویس خان، دھرمیندر نشاد، مونندر لودھی، پردیپ کنوجیا اور پرویز خان شامل ہیں۔


Share: